آزاد امیدواروں کی اڑان کا سلسلہ جاری ، 2 رکن اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

image

پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے حلقوں سے کامیاب ہونیوالے دو آزاد امیدواروں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

پنجاب اسمبلی کی نشست 238 بہاولنگر سےمنتخب آزاد رکن انعام باری نے پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں، انعام باری نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ، ملاقات میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے۔

نو منتخب آزاد ایم پی ایز نےن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 39 سے آزاد امیدوار نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے ، رکن اسمبلی بخت محمد کاکڑ نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے کے بعد پی پی پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ۔ ملاقات میں سرفرازبگٹی،اعجازجاکھرانی،صادق عمرانی،جمال رئیسانی بھی شریک تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US