احتساب عدالت میں 12 سال تعینات رہنے والے جج محمد بشیر کا تبادلہ

image

احتساب عدالت میں 12 سال تعینات رہنے والے جج محمد بشیر کا تبادلہ کر دیا گیا.

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار سردار طاہر صابر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ سیشن جج محمد بشیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ان کی جگہ سیشن جج ناصر جاوید رانا اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج تعینات کر دیئے گئے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے وزارت قانون کی منظوری کی توثیق کر دی۔

سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کو اسلام آباد کا سیشن جج ایسٹ تعینات کر دیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US