وزیراعظم ن لیگ اور صدر پیپلز پارٹی کا ہوگا، حکومت سازی کے معاملات طے پاگئے

image

وفاق میں حکومت سازی کے معاملے میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی معاملات طے پاگئے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر ہونے والی بیٹھک اختتام کو پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی گورنرپنجاب، گورنر خیبرپختونخوا، چیئرمین سینیٹ اورصدرمملکت کےعہدےلےگی جب کہ وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ کا ہو گا۔ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر میں زرداری ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے۔

ن لیگ اور پی پی رہنماؤں کی ملاقات ختم ہونے کے بعد بلاول بھٹو زرداری منسٹر انکلیو سے زرداری ہاؤس اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US