جج کے استعفے سے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم نہیں ہو سکتی: سپریم کورٹ
مریم نواز کا پاور شو، پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ تعداد ظاہر کر دی
نئے حکمراں اتحاد میں کس جماعت کو کون کون سا عہدہ ملے گا؟
مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان میں مشاورت، ’تعاون جاری رہے گا‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکہ کی پاکستان میں ایکس کی سروس معطل ہونے پر تشویش، ’آزادی اظہار رائے کا احترام کریں‘
امریکہ نے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان میں آزادی اظہارِ رائے پر عائد پابندی پر تشویش ہے، جس میں حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کی جزوی بندش اور سوشل میڈیا سروسز میں پیدا ہونے والا تعطل بھی شامل ہے۔
پاکستان میں سوشل میڈیا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر میتھیو ملر نے کہا کہ ’ہم پاکستان سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ آزادی اظہار رائے کا احترام کیا جائے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ایکس سب تک رسائی دی جائے۔‘
جب میرے بھائی کو ضرورت تھی تو ساتھ چھوڑ گئے،عمران خان کی بہنوں کا شکوہ
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ سے ملاقات ہوئی۔
عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ سے شکوہ کیا کہ ’جب میرے بھائی عمران خان کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے۔ جب پارٹی پر مشکل وقت تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کی۔ جب عمران خان کو ضرورت تھی تب آپ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ گئیں۔‘
عمران خان کی بہنوں نے مسرت جمشید چیمہ سے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے سب سے قریب ترین تصور کی جاتیں تھیں۔
مسرت جمشید چیمہ نے اپنے اوپر درج مقدمات اور روپوش ہونے کے دوران تکالیف سے آگاہ کیا تو اس پر عمران خان کی بہنوں نے کہا کہ ’آج اپنی مجھے مجبوریاں سنا رہی ہیں، سیاستدان تو جیل کے بغیر نامکمل تصور کیے جاتے ہیں۔‘