سندھ ہائی کورٹ کا پی ٹی اے کو ایکس (ٹوئٹر) بحال کرنے کا حکم

image

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ( پی ٹی اے) کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں ایکس سروس کو بحال کیا جائے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی اس حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر تاحال صارفین ایکس کی بندش کے بارے میں رپورٹ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں صحافی ضرار کھوڑو، عنبر شمسی سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزاروں کے وکیل عبدالمعز جعفری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ’ملک میں پانچ روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروس معطل ہے، جس کی وجہ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘

 عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایکس سروس کو جلد از بحال کیا جائے۔

عبدالمعز جعفری ایڈووکیٹ کے مطابق ’عدالت نے پی ٹی اے اور دیگر فریقوں سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے ملک میں ایکس سروس بحال کرنے کے احکامات دیے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’عدالت نے پی ٹی اے کو بلاجواز انٹرنیٹ، ویب سائٹس، ایکس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے بھی روکا ہے۔‘

اتوار اور پیر کے روز ایکس کی سروس کچھ وقت کے لیے بحال ہوئی مگر کچھ ہی دیر میں دوبارہ متاثر ہو گئی تھی۔ سروس متاثر ہونے کے بعد صارفین ایکس استعمال نہیں کر پا رہے۔

امریکہ کا اظہارِ تشویش

امریکہ نے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان میں آزادی اظہارِ رائے پر عائد پابندی پر تشویش ہے، جس میں حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کی جزوی بندش اور سوشل میڈیا سروسز میں پیدا ہونے والا تعطل بھی شامل ہے۔پاکستان میں سوشل میڈیا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر میتھیو ملر نے کہا کہ ’ہم پاکستان سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ آزادی اظہار رائے کا احترام کیا جائے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ایکس سب تک رسائی دی جائے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US