یورپی پارلیمان کی سلامتی کمیٹی ارکان کے ٹیلیفون میں جاسوس سافٹ ویئر موجود ہونے کا انکشاف

image

برسلز ۔23فروری (اے پی پی):یورپی پارلیمان کی سلامتی اور دفاعی کمیٹی کے دو ارکان کے ذاتی ٹیلیفونز میں جاسوسی کا سافٹ ویئر پایا گیا ہے۔ٹی آر ٹی کے مطابق یورپی پارلیمان کی ترجمان ڈیلفین کولارڈ نے اپنے بیان مین اس بات کا انکشاف کیا ہے ۔

ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ اس سافٹ ویئر کے پس پردہ کون ملوث ہے البتہ اتنا ضرور کہا کہ فی الحال یورپی پارلیمان کی سلامتی اور سائبر سکیورٹی یا خصوصی پروٹوکولز کے لیے زیر استعمال آلات پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ اس کمیٹی کے ارکان نے گزشتہ دسمبر میں بھارت،اسرائیل اور فلسطین کے دورے کئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US