عرب رہنماؤں کی سعودی قیادت کو یوم تاسیس پر مبارکباد

image

ریاض۔23فروری (اے پی پی):عرب ممالک کے رہنمائوں نے یوم تاسیس پرخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ، نائب صدرووزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور نائب صدر و نائب وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید کی طرف سے سعودی قیادت کو تہنیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

اماراتی قیادت نے یوم تاسیس پر سعودی قیادت، عوام اور ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید ترقی کی امید ظاہر کی ہے۔ مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم کی طرف سے شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو تہنیتی پیغام موصول ہوا ہے۔

شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی، ام القوین کے حکمران شیخ سعود بن راشد المعلا نے بھی سعودی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔ قبل ازیں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق کی طرف سے بھی سعودی قیادت کو تہنیتی پیغام موصول ہوئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US