شاہ سلمان مرکز کی سوڈان کے لیے امدادی مہم

image

ریاض۔24فروری (اے پی پی):شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے سوڈان کے ضرورت مند افراد میں غذائی اشیا کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اےکے مطابق مرکز نے سوڈان کے سنار علاقے کے ابو حجار قریے میں ضرورت مند اور بے گھر خاندانوں میں 2400 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں۔ اس امداد سے 11 ہزار 898 افراد مستفیض ہوئے۔

شاہ سلمان مرکز اپنے فلاحی منصوبوں کو دنیا بھر میں متاثرہ ممالک میں نافذ کیے ہوئے ہے اور وہاں غذائی اشیا سے لے کر خیمے اور طبی سازوسامان تک فراہم کررہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US