چین ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 15افراد ہلاک ، 40زخمی

image

بیجنگ۔24فروری (اے پی پی):چین میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 15افراد ہلاک اور 40زخمی ہوگئے ہیں۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ شنگھائی سے 260 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع عمارت میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر آگ پر قابو پانے کے لیے پچیس فائر ٹرکوں کو متحرک کیا گیا اور صبح 6 بجے تک آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی سے 15افراد ہلاک ہیں تاہم 44 زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال بھیجا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US