چینی مشروب ساز کمپنی ہانگزو واہاہا گروپ کے بانی انتقال کرگئے

image

بیجنگ۔25فروری (اے پی پی):چین میں کھانے اور مشروبات کی ایک بڑی کمپنی ہانگزو واہاہا گروپ کے بانی زونگ چنگہو اتوار کی صبح 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق ہانگزو واہاہا گروپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ زونگ چنگہو علالت کے باعث ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا انتقال ہوگیا ہے تاہم انہوں نے بیماری کی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

واضح رہے کہ زونگ چنگہو کو طویل عرصے سے چینی کاروباری تاریخ میں اہم شخصیات میں سے ایک سمجھا جاتا رہا ہے انہوں نے 1987میں مشروبات کی کمپنی واہا کی بنیاد رکھی تھی ، فوربس میگزین نے 2010 میں زونگ کو8 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ چین کے امیر ترین شخص کے طور پر درج کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US