ایران، سڑک حادثے میں 5 افراد ہلاک

image
تہران ۔25فروری (اے پی پی):ایران کے مغربی صوبے ایلام میں متعدد گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے 5افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ ایلام میں ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ حمزہ محمدی مقدام نے میڈیا کو بتایا کہ صوبائی دارالحکومت ایلام سے مہران کاؤنٹی جانے والی سڑک پر مقامی وقت کے مطابق صبح 10:05 بجے تین سیمی ٹریلر ٹرکوں اور تین کاروں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئےہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی 13 آپریشنل ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیجی گئیں اور زخمیوں کو طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ سیمی ٹریلر ٹرک میں سے ایک کے بریک سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث تصادم ہوا ہے تاہم صوبائی ٹریفک پولیس کے سربراہ ابوالفضل کہزادی کی زیرنگرانی ایک تحقیقاتی ٹیم حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US