پنجاب، میٹرک کے سالانہ امتحان یکم مارچ سے شروع ہوں گے

image

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان یکم مارچ سے شروع ہوں گے،  جس کیلئے امتحانی سنٹرز قائم کر کے طلبہ کو رول نمبر سلپس اور ڈیٹ شیٹس جاری کر دی گئیں

ثانوی تعلیمی بورڈ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات میٹرک پارٹ 2یکم مارچ اور میٹرک پارٹ ون 19مارچ سے شروع ہو نگے جس کے لئے امتحانی سنٹرز قائم کر کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلبا و طالبات کورول نمبرز سلپس اور ڈیٹ شیٹس جاری کر دیں گئیں ہیں۔

وفاقی حکومت کی مدت سے متعلق بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

امتحانات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے دفعہ 144 کے تحت امتحانی سنٹرز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جبکہ رواں سال تعلیمی بورڈزمیٹرک پارٹ 2 کے امتحانات کا رزلٹ 20 جولائی اور پارٹ میٹرک پارٹ 1 کا رزلٹ 19 اگست کو جاری کریں گے جس کے لئے ابھی سے تیاری کے لئے سٹاف کو متحرک کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US