مسجد نبوی کو ہفتے میں 35 بار معطر کیا جاتا ہے،انتظامیہ

image

مدینہ منورہ ۔26فروری (اے پی پی):مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں 35 بار مسجد کو معطر اور سینیٹائزنگ کا عمل مکمل کیا جاتا ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی نگہداشت کے لیے قائم جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی میں بڑی تعداد میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ایک ہفتے میں 35 بار مسجد کو معطر کرنے اور سینیٹائزنگ کا عمل مکمل کیا جاتا ہے۔مسجد نبوی میں شعبہ خوشبویات کا کہنا ہے مسجد نبوی شریف کو معطر رکھنے کے لیے دی جانے والی دھونی میں انتہائی اعلی درجے کا بخور استعمال ہوتا ہے۔

ادارے کے مطابق دیگر خوشبویات میں عود اور مشک کا استعمال بھی ہوتا ہے۔ادارےنے کہا کہ دھونی کے لیے خالص عود اور دیگر خوشبویات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مسجد کو معطر کرنے اور سینیٹائزنگ کا عمل انجام دینے والے کارکنان مقرر ہیں جو مختلف اوقات میں اپنا کام انجام دیتے ہیں۔ادارے کا کہنا ہے مسجد نبوی کو معطر اور سینیٹائز کرنے کا مقصد یہ ہے کہ زائرین پرسکون اور روحانی ماحول میں عبادت کرسکیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US