متحدہ عرب امارات کی دو جامعات عرب یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں ٹاپ 6 میں شامل

image

ابوظہبی ۔26فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی دو جامعات عرب یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں ٹاپ 6 میں شامل ہو گئی ہیں ۔

اردو نیوز کے مطابق عرب رینکنگ آف یونیورسٹیز (اے آر یو) نے عرب ممالک میں قائم جامعات کے معیار اور دیگر حوالوں سے ڈیٹا جمع کیا ۔ اے آر یو کی تیار کردہ فہرست کے مطابق امارات یونیورسٹی عرب جامعات میں تیسرے جبکہ شارجہ یونیورسٹی چھٹے نمبر پر رہی۔

ٹاپ 25 رینکنگ میں سعودی عرب، مصر، تیونس، اردن، کویت اور عراق کی یونیورسٹیاں شامل ہیں۔واضح رہے عرب جامعات کی رینکنگ کےلیے درخواست دینے والی یونیورسٹیوں کی تعداد 208 تک پہنچ گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US