جافورہ فیلڈ میں گیس کے ذخائر میں بڑا اضافہ ہوا ہے، سعودی وزیر توانائی

image

ریاض۔26فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ قومی آئل کمپنی ’’آرامکو ‘‘ نے الجافورہ کے غیر روایتی پلانٹ میں گیس کے ذخائر میں بڑا اضافہ کیا ہے۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ثابت شدہ گیس ذخائر میں مزید 15 کھرب مکعب فٹ معیاری گیس کا اضافہ ہوا ہےیہ کا میابی ہائیڈرو کاربن وسائل کا تخمینہ لگانے اور ان کی ترقی میں اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیار کو لاگو کرنے کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے اضافے کے بعد الجافورہ فیلڈ میں موجودہ گیس کی مقدار 229 ٹریلین مکعب فٹ اور 75 ارب بیرل کنڈنسیٹ ہوگئی ہے۔

الجافورہ فیلڈ کے لیے ثابت شدہ ذخائر کے تخمینے کی تصدیق آزادی مشاورتی ادارے سے بھی کی گئی ہے جو ذخائر کی تصدیق کے شعبے میں بین الاقوامی معیار رکھتا ہے۔وزیر توانائی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے اس ملک کو نعمتوں سے نوازا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US