غزہ میں امدادی سامان کے حصول کے لئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ ، 10افراد جاں بحق ، 15 زخمی

image

غزہ۔26فروری (اے پی پی):غزہ میں امدادی سامان کے حصول کے لئے جمع ہزاروں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے ڈرون حملوں اور توپوں سے گولہ باری کے نتیجہ میں10افراد جاں بحق اور 15 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

تاس نے فلسطینی خبر رساں ادارے’’وفا ‘‘کے حوالہ سے بتایا کہ اس حملہ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کئی ہزار فلسطینی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک سے بھیجا گیا امداد سامان حاصل کرنے کے لئے یہ سامان لے جانے والے ٹرکوں کے انتظار میں قطاروں میں کھڑے تھے کہ اسرائیل کی مسلح افواج نے ان کو ڈرون حملوں اور توپ خانے کی گولہ باری سے نشانہ بنا یا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US