دنیا کا عالمی معاشی ترقی کے فروغ میں چین کے کردار پر اظہاراعتماد

image

بیجنگ ۔26فروری (اے پی پی):دنیا بھر نے عالمی معاشی ترقی کے فروغ میں چین کے کردار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک اور رینمن یونیورسٹی کی جانب سے نیو ایرا انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل کمیونیکیشن کے ذریعے عالمی جواب دہندگان کے لیے کیے گئے ایک سروے کے مطابق90.6 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین ایک اہم ملک ہے اور چین کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنا ان کے قومی مفاد میں ہے، جو بین الاقوامی برادری کا عام اتفاق رائے بھی بن گیا ہے۔

سروے میں 84.5 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین دنیا کا سب سے بااثر معاشی شراکت دار ہے، 81.9 فیصد کا خیال ہے کہ چین مواقع سے بھرپور ملک ہے اور 75.6 فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ ان کا ملک چین کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھے۔

جبکہ 64.6 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین ایک ذمہ دار طاقت ہے اور عالمی حکمرانی میں تیزی سے اہم اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US