گلے ملنے پر مریم نواز نے ہاتھ کیوں جھٹک دیا؟ عظمی کاردار کا وضاحتی بیان آ گیا

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر ن لیگ کی رہنما عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان آگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں عظمیٰ کاردار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے ایک کلپ چل رہا ہے، جھوٹ کی فیکٹریاں چلانے والے نے یہ کلپ وائرل کیا۔

عظمٰی کاردار نے کہا کہ میں ناشتہ کررہی تھی کہ مریم نواز آگئیں، میں نے جذبات میں آکر مریم نواز کو گلے لگالیا، میرے ہاتھ گندے تھے تو میں نے خود ہی اپنا ہاتھ نیچے کرلیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے جتنی عزت اور پیار مریم سے ملا بتا نہیں سکتی، لوگوں کو تکلیف ہے کہ مجھے ن لیگ کا ٹکٹ کیسے مل گیا۔

سوشل میڈیا پر مریم نواز اور عظمیٰ کاردار کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عظمی کاردار مریم نے گلے ملتی ہیں کہ اس موقع پر وہ ان کا ہاتھ جھٹک دیتی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US