نئی فلسطینی حکومت غیر جماعتی ہو گی، تحریک فتح

image

رام اللہ ۔27فروری (اے پی پی):فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ کی طرف سے اپنا استعفیٰ صدر محمود عباس کو پیش کرنے کے بعد تحریک فتح نے واضح کیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی حکومت غیر جماعتی ہو گی۔

فتح کے ترجمان عبدالفتاح دولہ نے العربیہ کو بتایا کہ اگر اسرائیلی محاصرہ جاری رہا تو کوئی بھی حکومت اپنا کردار ادا نہیں کر سکے گی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ آئندہ مرحلہ مشکل ہے اور غزہ کی پٹی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US