امریکا کا چین کے لئے پروازوں میں اضافے پر اتفاق

image

واشنگٹن۔27فروری (اے پی پی):امریکا نے چین کے لئے پروازوں میں اضافے پر اتفاق کیاہے۔

چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے گزشتہ روز کہا کہ اس نے چینی ایئر لائنز کو امریکا کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 35 سے بڑھا کر 50 کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے،جس کا اطلاق 31مارچ سے ہو گا۔

محکمے نے کہا کہ یہ منظوری موسم گرما کے ٹریفک سیزن میں یو ایس چین مارکیٹ کو مزید معمول پر لانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔.


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US