بیجنگ۔27فروری (اے پی پی):مغربی افریقی ملک سیرا لیون کے صدر جولیئس مادا بایو 5روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ۔
چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق سیرا لیون کے صدر منگل کو چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے۔ جولیئس مادا بایو چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 27فروری سے 2مارچ تک چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔