سعودی عرب، دہشت گردی میں ملوث سات افراد کو پھانسی دے دی گئی

image
ریاض ۔28فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے حکام نے دہشت گردی کے جرائم کے مرتکب 7 افراد کو پھانسی دے دی۔العربیہ کے مطابق یہ سات مجرم دہشت گرد تنظیموں اور اداروں کو قائم اور ان کی مالی معاونت کر کےغداری کے مرتکب ٹھہرے، ان کی کارروائیوں سے ملک کے استحکام اور سلامتی کو خطرہ درپیش تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ایک خصوصی فوجداری عدالت نے 7 افراد کو موت کی سزا سنائی بعدازاں اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US