شاہ سلمان مرکز کی جانب سے 10 واں طیارہ یوکرینی متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر پولینڈ پہنچ گیا

image

ریاض ۔28فروری (اے پی پی):سعودی عرب کا 10 واں طیارہ یوکرینی متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر پولینڈ پہنچ گیا۔

ایس پی اےکے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے طیارہ امدادی سامان لے کر یوکرینی سرحد کے قریب پولینڈ کے زوسوف ایئرپورٹ پر پہنچا، اس امدادی سامان میں بجلی کے آلات اور جنریٹر شامل ہیں جن کا کل وزن 80 ٹن ہے۔

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے یوکرینی متاثرین کے لیے غذائی اشیا اور ادویہ وغیرہ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US