اسرائیلی فورسز کی غزہ میں امدادی ٹرکوں کی طرف بڑھنے والے ہجوم پر فائرنگ، 70سے زائد فلسطینی شہید ،180 زخمی

image

غزہ ۔29فروری (اے پی پی):اسرائیلی فورسز نے غزہ میں امدادی ٹرکوں کی طرف بڑھنے والے ہجوم پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں 70 سے زائد فلسطینی شہید اور 180 سے زیادہ زخمی ہوگئے ،شہید ہونے والوں کی تعداد 100سے تجاوز کر جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اے ایف پی نے جمعرات کو غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ، الشفاء ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر امجد علیوہ اور عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ شمالی غزہ میں ایک سنگین انسانی بحران پیدا ہو رہا ہے، غزہ کے شمال میں خوراک کی شدید قلت ہے

،جمعرات کو امداد سے بھرے ٹرکوں کو دیکھ کر ہزاروں فلسطینی ٹرکوں کی جانب دوڑ پڑے اسی دوران اسرائیلی فوج نے ان پر فائر کھول دیئے جو کہ قریبی ٹینکوں کے پاس کھڑے تھے،جس کے نتیجے میں 70سے زیادہ فلسطینی شہید اور 180 سے زیادہ زخمی ہوگئے جن میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

اشرف القدرہ کے مطابق اس قدر تعداد میں زخمیوں کو الشفاء ہسپتال دیکھ نہیں پا رہا کیونکہ میڈیکل سامان اور انسانی امداد بہت محدودو ہو چکی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US