سینیگال میں کشتی الٹنے سے 26 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک

image

ڈاکار۔1مارچ (اے پی پی):سینیگال کے شمال میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک ہو گئے ۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق غیر قانونی طور پر سپین جانے کی کوشش کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی سینٹ لوئس شہر کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس سے 26 افراد ہلاک ہو گئے ۔ کشتی میں 300 افراد سوار تھے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US