بنگلہ دیش میں 7منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 43افراد ہلاک،40 زخمی

image

ڈھاکہ۔1مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں 7منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 43افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار محمد شہاب نے بتایا کہ آگ گزشتہ رات کو ساڑھے 9بجے ڈھاکہ کے بیلی روڈ کے ایک مشہور بریانی ریسٹورنٹ میں لگی اور تیزی سے اوپر کی منزلوں تک پھیل گئی، جس میں متعدد افراد پھنس گئے۔

انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز نے2گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا جبکہ 75 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔بنگلہ دیش کے وزیر صحت سمانتا لال سین نے ڈھاکہ میڈیکل کالج ہسپتال اور اس کے برن یونٹ کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ آگ لگنے کے باعث اب تک 43افراد ہلاک اور 40زخمی ہوگئے ہیں ،زخمیوں کو شہر کے مرکزی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بیلی روڈ کی اس عمارت میں بنیادی طور پر ریستورانوں کے ساتھ کپڑوں اور موبائل فونز کی متعدد دکانیں ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US