مسجد الحرام میں استقبال رمضان المبارک کی تیاریاں

image

مکہ مکرمہ ۔2مارچ (اے پی پی):مسجد الحرام میں الحرمین الشریفین کے امور کی نگران اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیموں نے رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

ایس پی اےکے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے حرم پاک میں کی جانے والی نئی توسیع میں فائیوجی نیٹ ورکنگ کا کام مکمل ہوگیا ہے،آب زم زم کے کنوئیں اور شاہ فہد تہہ خانے پرکیا جانے والا توسیع اور مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توسیعی اور ترقیاتی منصوبے کے لیے وزارت مالیات ، وزارت ٹیلی کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور رائل کمیشن مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ کے تعاون سے کیا گیا۔

ترقیاتی امورکا مقصد ماہ مبارک میں آنے والے عمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دوسری جانب مسجد الحرام میں ساونڈ سسٹم اور فائیوجی نیٹ ورکنگ میں بہتری لانے کا مقصد مسجد الحرام میں منعقد ہونے والے دروس کے کو ’منارہ الحرمین‘ ایپلیکیشن کے ذریعے دنیا بھر تک منتقل کرنا ہے جس سے لاکھوں افراد مستفیض ہو سکیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US