شاہ سلمان مرکز کی یوکرینی متاثرین کے لیے امداد

image

جدہ۔2مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز کی جانب سے یوکرینی متاثرین کے لیے 11 واں امدادی طیارہ پولینڈ پہنچ گیا۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوکرین جنگ کے متاثرین کی امداد کے لیے شاہ سلمان مرکز کی جانب سے امدادی سامان ارسال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکز کے تحت اب تک 10 طیارے یوکرینی سرحد سے قریب ترین پولیش کے زوزوف ایئرپورٹ پرپہنچ گئے ہیں جبکہ گزشتہ روز11 واں طیارہ 80 ٹن سامان لے کر پولیش کے ہوائی اڈے پر لینڈ کرگیا ہے۔

واضح رہے شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پولینڈ کے متاثرین کو ارسال کی جانے والی امداد وہاں لوگوں کی ضروریات کو دیکھ کرروانہ کی جاتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US