ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن میں سے کوئی بھی امریکی صدر بننے کے لیے موزوں نہیں ،جان بولٹن

image

واشنگٹن ۔2مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے لیے سابق امریکی سفیر اور قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نےکہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن میں سے کوئی بھی امریکی صدر بننے کے لیے موزوں نہیں ہے۔

العربیہ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتے ہیں نہ ڈیموکریٹ جوبائیڈن کی۔ بلکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ 2020 کے منظر نامے کو صدارتی انتخاب کے ذریعے دہرانا بڑا ہی مایوس کن ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ ہمارا سسٹم نئے سرے سے ان دونوں کے درمیان دوبارہ سے میچ کروا رہا ہے۔

یہ بڑا ہی مایوس کن معاملہ ہے، مختلف پولز کے دوران 70 فیصد افراد نے اس کو ناپسند کیا ہے اور وہ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ملک کی بدقسمتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں ایک نئی نسل سامنے آئے جو صدارتی دفتر کے لیے باہم مقابلہ کرے۔ جان بولٹن نے کہا لوگوں کی بڑی تعداد ان دونوں میں سے کسی ایک کو بھی پسند نہیں کرتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US