ٹوکیو۔2مارچ (اے پی پی):امریکا جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کی سابق فوجی رینا گونوئی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مقدمے میں کامیابی حاصل کرنے پر انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈ سے نوازے گا۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ جاپانی فوج کی سابق خاتون اہلکار گونوئی 4 مارچ کو عالمی سطح پر امریکی ایوارڈ کے 12 وصول کنندگان میں شامل ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ یہ اعزاز افغانستان، بیلاروس، ایران، کیوبا اور دیگر خواتین کو بھی دیا جائے گا۔ رائٹرز کو ایک خصوصی انٹرویو میں گونوئی نے بتایا کہ مجھے خوشی ہوتی ہے اگر لوگوں نے میرے عمل سے ہمت دیکھی یا وہ تبدیلی کے لیے متاثر ہوئے مجھے امید ہے کہ میں لوگوں کو ہمت دوں گی جو اپنے لیے کھڑے نہیں ہو سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ خواتین کے لیے ایک ایوارڈ ہے، لیکن میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ ہمارے معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے خواتین اور مردوں کو مل کر کام کرنا چاہیےصحیح چیزوں کے لیے فعال طور پر قدم اٹھانا چاہیے اور اپنے لیے کھڑے ہونا چاہیے۔