جاپان، برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 3 افراد برف تلے دب گئے، تلاش جاری

image

ٹوکیو ۔4مارچ (اے پی پی):جاپان میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 3 افراد برف تلے دب گئے ۔ ٹی آرٹی کے مطابق جاپان کے صوبہ ہوکائیدو کے کوہِ ریشیری پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 3 افراد برف تلے دب گئے جو اس وقت علاقے میں تین افراد اسکیٹنگ کر رہے تھے۔برف تلے دبے ان 3 افراد کی تلاش کے لئے امدادی کام شروع کر دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ صوبہ ناگانو کے کازافوکی پہاڑ پر بھی برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ واقعہ میں معمولی زخمی 2 افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے بچا لیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US