غیر ملکیوں کی فیملی فیس پر نظر ثانی کر رہے ہیں، سعودی عرب

image

ریاض۔6مارچ (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی فیملی فیس پر نظر ثانی کی جا رہی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ فیملی فیس پر نظر ثانی اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ سعودی عرب معیشت کی بہتری کے لیے ہنر مندوں راغب کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں پر فیملی فیس عائد کرنا اس لیے ضروری تھا کیونکہ وہ پانی اور بجلی میں حکومتی سبسڈی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ2016میں مشکل فیصلے کئے گئے تھے جن میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس، الاؤنس میں کمی اور غیر ملکیوں پر فیملی فیس شامل ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US