بیت المقدس میں کشیدگی میں اضافہ مغربی کنارے کی صورتحال کو بھڑکا دے گا ، اسرائیلی وزیر دفاع

image

تل ابیب ۔6مارچ (اے پی پی):اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلانٹ نے وار کیبنٹ کو رمضان المبارک کے دوران فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندیاں عائد کرنے کے خلاف خبردار کر دیا۔العربیہ اردو کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی میں اضافہ مغربی کنارے کی صورتحال کو بھڑکا دے گا جس سے جنگ کے اہداف کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں غزہ اور شمال لبنان کی سرحد سے افواج کا انخلا ہو سکتا ہے۔اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی آموس ہاکسٹین کو خبردار کیا تھا کہ حزب اللہ کے حملے اسرائیل کو فوجی کارروائی کے قریب لے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے سیاسی کوششوں کے لیے پرعزم ہیں، لیکن حزب اللہ کی جارحیت ہمیں لبنان میں اس کی فوجی کارروائی کے حوالے سے فیصلے جنگ کے قریب لے آئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US