سعودی عرب کے شہر دمام میں 50 ہزار افراد کی افطاری کے انتظامات مکمل

image

دمام۔8مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر دمام میں فلاحی تنظیم نور کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے دوران افطار خیمے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سبق نیوز کے مطابق دمام کی ریجنل فلاحی تنظیم کی جانب سے رواں سال 50 ہزار افراد کی افطاری کا اہتمام کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

افطارخیمے میں نومسلموں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ افطار خیمے میں آنے والوں کے لیے احکام رمضان اور دیگر موضوعات پر مختلف زبانوں میں خصوصی درس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

فلاحی تنظیم کی جانب سے ماہ رمضان میں مفت عمرہ کا بھی انتظام کیا جاتا ہے جس کے تحت لوگوں کو دمام سے مکہ مکرمہ لانے اور واپس لے جانے کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جاتی ہے۔

تنظیم کے چیئرمین عبدالہادی الشمری کا کہنا تھا کہ اس سال لگایا جانے والا 17 افطار خیمہ دمام کی شاہ فہد شاہراہ پر جامع مسجد الفرقان کے ساتھ ہوگا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US