ٹو کیو ۔8مارچ (اے پی پی):بحیرہ جاپان کے جزیرے سادو میں کلغی دار لق لق کے بچاؤ کے ایک مرکز نے خطرے سے دوچار پرندوں کو برڈ فلو سے بچانے کے لیے ایک مرکز تعمیر کیا ہے۔
جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے کے مطابق سادو مرکز برائے تحفظِ جاپانی کلغی دار لق لق افزائش نسل کا ایک پروگرام چلا رہا ہے۔سینٹر نے کہاکہ بنایا جانے والا یہ حفاظتی مرکز جاپان کے اُن چھ مقامات میں سب سے پہلا ہے جہاں کلغی دار لق لقوں کی افزائش کی جا رہی ہے۔تعمیر شدہ مرکز میں ہوا کی آمدورفت کا ایک نظام نصب ہے جس میں وائرس کو ہٹانے والے فلٹر لگے ہوئے ہیں۔برڈ فلو کی وبا پھیلنے کی صورت میں اِس مرکز میں تین کلغی دار لق لق رکھے جا سکیں گے۔