فلپائن میں 6.1 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی ومالی نقسان نہیں ہوا

image
منیلا۔8مارچ (اے پی پی):فلپائن کے صوبہ داواؤ اورینٹل میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبہ داواؤ اورینٹل میں شام 5 بجکر 11 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکنولوجی اینڈ سیسمولوجی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 105 کلو میٹر گہرائی میں تھا، تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US