بلومبرگ پاور پلیئرز سمٹ وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں ہونے والی تیز رفتار تبدیلیوں کی عکاسی

image

جدہ۔9مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ’فارمولا ون‘ کے انعقاد کے موقع پر بلومبرگ پاور پلیئرز سمٹ وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں ہونے والی تیز رفتار تبدیلیوں کی عکاسی کررہی تھی۔

عرب نیوز کے مطابق جدہ کےساحل پر واقع یاٹ کلب میں تقریب کے ابتدائی سیشن میں مہمانوں کا استقبال دھیمی موسیقی سے کیا گیا جس کے بعد سعودی آٹو موبائل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن کے سربراہ شہزادہ خالد بن سلطان نے اپنے مختصر خطاب میں باضابطہ طور پر مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

شرکا میں موجود امریکن ٹائیگر کمپنی کے ذمہ دار ڈینش اھلووالیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ سعودی عرب آئے ہیں اور یہاں کے ماحول سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

سعودی عرب کو پہلے صرف ایک امیر ملک کی حیثیت سے دیکھا جاتا تھا، تاہم گزشتہ چند برسوں میں مملکت نے لوگوں کے ذہنوں میں کامیابی سے اپنی شناخت تبدیل کی ہے جو کہ یہاں کی معیشت کے لیے نیگ شگون ہے۔

سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ کی سی ای او جمانا الراشد نے کہا کہ یہ مناسب ہے کہ یہ ایونٹ ایک ایسے خطے اور ملک میں منعقد کیا جائے جو سپورٹس کی دنیا کے مراکز کے طور پر تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں سپورٹس کے شعبے کا حجم 2023 میں 7.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور 2030 تک 26 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US