انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 10افراد ہلاک، 10 لاپتہ

image

جکارتہ۔9مارچ (اے پی پی):انڈونیشیا کے علاقے پیسیسیر سیلاتن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہو گئے ہیں ۔شنہوا کے مطابق پیسیسیر سیلاتن میں ڈیزاسٹر مٹیگیشن ایجنسی کے سربراہ ڈونی گسریزال نے میڈیا کو بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 20,000 سے زیادہ گھر زیرآب آگئے اور 8پل ٹوٹ گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی دیہاتوں کو ملانے والی سڑک تک رسائی منقطع ہو گئی اور مقامی لوگوں کی بجلی منقطع ہو گئیہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بارش ابھی بھی جاری ہے امدادی کارکن لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں اور طوفانی بارشوں کے درمیان سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کو نکال رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US