عمرہ زائرین کے لیے ابشر پورٹل پر نئی سہولت

image

مکہ مکرمہ۔10مارچ (اے پی پی):سعودی محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ جوازات کے ڈپٹی ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر صالح نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین ابشر پورٹل پرنئی سہولت جاری کی ہے جس کے تحت ڈیجیٹل ویزے پر مملکت کے کسی بھی شہر میں جا سکتے ہیں۔سبق نیوز کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جوازات نے جاری بیان میں کہاکہ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے ڈیجیٹل خدمات میں توسیع کر دی گئی ہے۔

ابشر پورٹل سے جاری کرایا جانے والا وزٹر ویزہ یا عمرہ ویزے پر آنے والوں کے لیے یہ ضروری نہیں کہ وہ اصل پاسپورٹ اپنے ہمراہ رکھیں جیسا کہ ماضی میں ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابشر پورٹل پر جاری ہونے والا ڈیجیٹل وزٹ یا عمرہ ویزہ سرکاری دستاویز کے طور پر متعلقہ ادارے کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے جو مملکت کے کسی بھی شہر آمد ورفت کے لیے کارآمد ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ امن عامہ کے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ابشر پورٹل سے جاری ہونے والے ویزے کو تسلیم کریں اور زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US