چینی مسافر نے جہاز کے انجن میں سِکّے ڈال دیے، پرواز گھنٹوں لیٹ

image

بیجنگ۔10مارچ (اے پی پی):چین کے ایک ایئرپورٹ پر اس وقت ہنگامی صورت حال دیکھنے میں آئی جب ایک مسافر نے اڑان کے لیے تیار جہاز کے انجن میں سِکے پھینک دیے۔امریکی ٹی وی چینل سی این این نے چین کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعہ چینی کمپنی سدرن ایئرلائنز کی فلائٹ سی زیڈ 8805 میں پیش آیا۔ جہاز نے جنوبی شہر سنیا سے صبح 10 بجے بیجنگ کے لیے روانہ ہونا تھا۔ چینی میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عملے کا ایک رکن مسافر کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے

جس کے بارے میں یقین تھا کہ انہوں نے انجن میں سکے پھینکے ہیں۔ویڈیو میں فلائٹ اٹینڈنٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’انجن میں کتنے سکے ڈالے گئے ہیں۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ سکیورٹی چیکنگ کے دوران سِکوں کو تلاش کر کے نکال لیا گیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کی تعداد کتنی تھی۔سِکوں کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جہاز تقریباً چار گھنٹے تاخیر سے روانہ کر دیا گیا ۔پولیس نے مسافر کو ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US