ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

image
اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

صدر رئیسی نے امید ظاہر کی کہ ان کے دور صدارت میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تاریخ کے تعلقات پہلے سے زیادہ مستحکم ہوں گے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اور خاص طور پر نئے دور میں اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے اپنی آمادگی کا اعادہ کرتا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US