فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا جائے گا، ہسپانوی وزیر اعظم

image

میڈرڈ ۔11مارچ (اے پی پی):ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا جائے گا۔

العربیہ کے مطابق انہوں نے یورپی رہنماؤں اور حکومتی اہلکاروں کے ایک گروپ سےبات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں بل پیش کریں گے ، یہ کام اخلاقی یقین کے تحت کریں گے ۔ ا نہوں نے کہاکہ یہ ایک منصفانہ قدم ہے جس کا مقصد اسرائیل کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لانا ہے کیونکہ خطے میں دیر پا امن کا یہی راستہ ہے۔

وزیر اعظم نے یورپی رہنماؤں اور حکومتی اہلکاروں کے ایک گروپ سےبات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی حمایت کر سکتے ہیں کیونکہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے اقدامات سے بین الاقوامی مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US