اقوام متحدہ کا لیبیا میں موجودہ سیاسی بحران پر تشویش کا اظہار

image

طرابلس ۔11مارچ (اے پی پی):لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے عبدولے باتھیلی نےملک کے سیاسی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار کرنے کے لیے متحدہ حکومت کی تشکیل پر زور دیا۔

انہوں نے لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ سے ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے لیبیا کی سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا، اور باہمی تصفیے کے ذریعے سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جار ی ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے موجودہ سیاسی تعطل اور اس کے عام لیبیائی باشندوں کی سلامتی اور معاشی صورتحال پر اثرات کے حوالے سے اپنی تشویش کااظہارکیا اور تمام لیبیائی رہنماؤں سے چیلنج کا مقابلہ کرنے اور ملک کو انتخابات کی طرف لے جانے کے لیے ایک متحد حکومت پر متفق ہونے کی اپیل کی ہے۔

لیبیا کی جماعتوں کے درمیان انتخابی قوانین پر اختلاف کی وجہ سے لیبیا دسمبر 2021 میں شیڈول کے مطابق عام انتخابات کرانے میں ناکام رہا۔ ■


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US