لاپاز۔12مارچ (اے پی پی):بولیویا میں بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 51 افراد ہلاک ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق ملک کے شہری دفاع کے نائب وزیر جوآن کارلوس کالویمونٹس نے گزشتہ روز بتایا کہ بولیویا میں نومبر سے اب تک کی شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 51 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اہلکار نے بتایا کہ جنوبی امریکی ملک میں بارشوں نے 43,571 خاندانوں کو متاثر کیا ۔