امریکا، سکول بس اور ٹرک میں تصادم کے باعث 5 افراد ہلاک

image

شکاگو ۔12مارچ (اے پی پی):امریکا میں سکول بس اور ٹرک میں تصادم کے باعث 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق امریکی ریاست الینوائےکی ایک ہائی وے پر سکول بس کے ایک ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں 3 بچے اور 2 بالغ افراد ہلاک ہو گئے۔

سٹیٹ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، ہلاک ہو نے والوں میں ٹرک کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US