لبنان ، بعلبک پر اسرائیلی حملوں میں ایک شخص ہلاک ،متعدد زخمی

image

بیروت۔12مارچ (اے پی پی):لبنان کے ضلع بعلبک پر اسرائیلی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ العربیہ اردو کے مطابق بعلبک کے گورنر نے بتایا کہ اسرائیل نے 4 حملے کئے جن میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

انہوں نے بتایا کہ ایک حملے میں بعلبک کے جنوبی دروازے کو نشانہ بنایا گیا، یہ رومی آثار قدیمہ کی یادگاروں سے تقریباً دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جب کہ تین حملے طاریا اور شمسطار کے درمیان ہوئے جو بعلبک شہر سے تقریباً 20 کلومیٹر مغرب میں واقع ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US