نیٹو کو فی الحال روس سے فوجی خطرہ نہیں ، اسٹولٹن برگ

image

برسلز ۔12مارچ (اے پی پی):نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہاکہ نیٹو کو فی الحال روس سے کوئی فوجی خطرہ نہیں ہے ۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نیٹو کو فی الحال روس کی طرف سے بلاک کے رکن ممالک کے خلاف کوئی فوجی خطرہ نظر نہیں آتا ۔

انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تاہم نیٹو کو روس کی طرف سے خطرات کے لیے تیار رہنا چاہیے اور چوکنا رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ روس اس وقت یوکرین کے ساتھ مصروف ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US