ہیٹی کے وزیراعظم مستعفی ہو گئے

image

پورٹ او پرنس۔12مارچ (اے پی پی):کیریبیئن ملک ہیٹی کے وزیراعظم ایریئل ہنری نےاستعفی دے دیا۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق ہیٹی کی بین الحکومتی تنظیم کیریبیئن کمیونٹی کے سربراہ عرفان علی نےبتایا کہ ہم نے ایریئل ہنری کے استعفیٰ کوقبول کر لیا ہے جو عبوری صدارتی کونسل کے قیام اور عبوری وزیر اعظم کی نامزدگی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ہیٹی کے لئے خدمات پر ایریئل ہنری کا شکریہ ادا کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US