چین، ایران اور روس کی افواج کی 5روزہ بحری مشقیں خلیج عمان میں شروع

image

بیجنگ۔12مارچ (اے پی پی):چین، ایران اور روس کی افواج کی 5روزہ بحری مشقیں خلیج عمان میں شروع ہو گئیں۔ چین کی وزارت قومی دفاع نے اعلامیے میں بتایا کہ چین، ایران اور روس کی بحری مشقیں 11سے 15مارچ تک جاری رہیں گی۔

وزارت کے مطابق سکیورٹی بانڈ۔2024 کے نام سے ہونے والی مشقوں کا مقصد سمندری تعاون کو مضبوط بنانا اور علاقائی امن و استحکام کا تحفظ کرنا ہے۔ چین کی بحری فوج چینی پیپلز لبریشن آرمی نیوی نے مشقوں میں حصہ لینے کے لیے3بحری جہاز بھیجے جن میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر ارومچی، گائیڈڈ میزائل فریگیٹ لِنی اور جامع سپلائی جہاز ڈونگ پِنگہو شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US