اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر مملکت شیزہ فاطمہ خواجہ کو وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپ دیا ہے ، وہ وزارت کے حکومتی نظم و ضبط کے امور کو دیکھیں گی ۔
کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے وزیر مملکت شیزہ فاطمہ خواجہ کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی(گورنمنٹ بزنس) کا قلمدان سونپ دیا ہے